Circle Image

Faiz Rasool Faiz

@poetfaiz466

سوہنے دے مدینے میں وی جانا رب سوہنیا
روضے دا نظارہ میں وی پانا رب سوہنیا
دتی اے جے اکھاں دی توں ربا مینوں نعمت
نبی دا وکھا دے روضہ کر دے اے رحمت
مڑ مڑ طیبہ میں تے جانا رب سوہنیا
روضے دا نظارہ میں وی پانا رب سوہنیا

0
4
خیال طیبہ میں زندگانی سسک سسک کے گزر رہی ہے
ہے زندگی کی یہی کہانی سسک سسک کے گزر رہی ہے
مدینے جاؤں گا ایک دن میں یہ آرزوئے دلی ہے میری
یہاں تو اب میری زندگانی سسک سسک کے گزر رہی ہے
سنہری جالی لگا کے سینے میں اپنے دل کو قرار دوں گا
اسی تمنا میں یہ جوانی سسک سسک کے گزر رہی ہے

127
مجھ کو الزام محبت سے بری ہونا ہے
جو بھی اس راہ میں پایا ہے وہ سب کھونا ہے
اس سے وابستگی اک جرم بنا ہے میرا
دوستو جرم یہ دامن سے مجھے دھونا ہے
ذات بھی اپنی فراموش ہوئی کچھ نہ ملا
اب تو دن رات مقدر میں فقط رونا ہے

0
8
ہم لوگ ارادے سے تو ہر روز ہیں مرتے
کیوں ڈرتے ہیں پھر وقت معین کی اجل سے

13
محبت سے محبت جیتنی ہے
شرافت سے شرافت جیتنی ہے
سنا ہے وہ ہے سچائی کا پیکر
صداقت سے صداقت جیتنی ہے
ہے نازک بھی بہت پھولوں کے جیسا
نفاست سے نفاست جیتنی ہے

0
8
اپنے سب جذبوں میں حدت کیجئے
دشمنِ احمد پہ شدت کیجئے
جو ہیں منکر عظمتِ سرکار کے
ان کی ان سوچوں کو بِدْعَت کیجئے
دم بخود ہو جائیں ان کی یاد میں
خود پہ طاری ایسی رقت کیجئے

7
اس دل کو تیرے ساتھ محبت سی ہو گئی
رہنا تمہارے ساتھ یوں عادت سی ہو گئی
کرتے نہیں گلہ ذرا کسی بھی بات کا
جیسے شکایتوں سے شکایت سی ہو گئی
ہم کو زمانے بھر کی کوئی فکر نہیں ہے
سارے جہاں سے ہم کو بغاوت سی ہو گئی

16
بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں
بٹتی ہے کرم کی وہ سوغات مدینے میں
عصیاں سے بھرے دامن دھلتے ہیں وہاں جا کر
رحمت کی چھما چھم ہے برسات مدینے میں
عالم کی بھلائی تو تقلید میں ہے ان کی
ہے اسوہٴ کامل کی وہ ذات مدینے میں

0
2
104
معتبر کر دیا ہے آپ کی نسبت نے مجھے
کیسا اعزاز دیا آپ کی چاہت نے مجھے
امتی ان کا ہوں یا رب ہے یہ احسان ترا
کیا نوازا مرے مولا تری نعمت نے مجھے
ہوں شرف یاب زیارت سے یہ میری آنکھیں
زندہ رکھا ہے تمنائے زیارت نے مجھے

0
2
27
ہر پاسے سرکار دیاں ایں تُمّاں نیں
دو جگ دے سردار دیاں ایں تمّاں نیں
پھلاں توں ودھ خوشبو پاک پسینے دی
سرور دی مہکار دیاں ایں تماں نیں
عرشاں فرشاں اتّے ذکر حبیب دا اے
آمنہ دے دلدار دیاں ایں تُمّاں نیں

0
19
سبز گنبد کی ہیں ساری برکتیں
ہیں بڑی بے مثل اس کی رفعتیں
اس میں جلوہ گر ہیں شاہ دوسرا
سارے عالم میں ہیں ان کی رحمتیں
جو تھا یثرب اب مدینہ پاک ہے
آپ کے ہیں دم قدم کی نزہتیں

0
1
23
بھروسہ ٹوٹ جائے تو محبت روٹھ جاتی ہے
اگر ہو بے یقینی تو مروت روٹھ جاتی ہے
کسی کے بھی کبھی جذبات سے مت کھیلنا صاحب
وگرنہ باہمی جذبوں کی حدت روٹھ جاتی ہے
لڑائی اور جھگڑا بھی تعلق کی نشانی ہے
مگر نفرت کی صورت میں یہ لذت روٹھ جاتی ہے

0
76