| سبز گنبد کی ہیں ساری برکتیں |
| ہیں بڑی بے مثل اس کی رفعتیں |
| اس میں جلوہ گر ہیں شاہ دوسرا |
| سارے عالم میں ہیں ان کی رحمتیں |
| جو تھا یثرب اب مدینہ پاک ہے |
| آپ کے ہیں دم قدم کی نزہتیں |
| واسطہ ہے آپ کو حسنین کا |
| پوری ہوں ہر امتی کی حاجتیں |
| اسوہ سرکار جو اپنائے گا |
| دو جہاں میں پائے گا وہ عظمتیں |
| حاضری کو مضطرب ہیں امتی |
| ہاتھ باندھے کر رہے ہیں منتیں |
| شوق ہو قرآن پڑھنے کا مجھے |
| مشغلہ ہوں آپ ہی کی سنتیں |
| قاسم نعمت حبیب کبریا |
| بدل ڈالیں عاصیوں کی قسمتیں |
| فیض کی بس یا نبی ہے التجا |
| آپ کی حاصل مجھے ہوں قربتیں |
| فیض رسول فیض |
معلومات