اپنے سب جذبوں میں حدت کیجئے |
دشمنِ احمد پہ شدت کیجئے |
جو ہیں منکر عظمتِ سرکار کے |
ان کی ان سوچوں کو بِدْعَت کیجئے |
دم بخود ہو جائیں ان کی یاد میں |
خود پہ طاری ایسی رقت کیجئے |
ہے گداوٴں میں ہمارا بھی شمار |
قسمتِ بالا پہ رفعت کیجئے |
فیض دل کو وسوسوں سے پاک کر |
اسمِ احمد سے محبت کیجئے |
معلومات