| مجھ کو الزام محبت سے بری ہونا ہے |
| جو بھی اس راہ میں پایا ہے وہ سب کھونا ہے |
| اس سے وابستگی اک جرم بنا ہے میرا |
| دوستو جرم یہ دامن سے مجھے دھونا ہے |
| ذات بھی اپنی فراموش ہوئی کچھ نہ ملا |
| اب تو دن رات مقدر میں فقط رونا ہے |
| سسکیاں، نالے، بے چینیاں، بس مجھ کو ملیں |
| چین سے جاگنا، نہ چین سے اب سونا ہے |
| راہ الفت سے کنارہ کشی کیا ممکن ہے |
| کاش ہو سکتا مگر فیض کہاں ہونا ہے |
معلومات