آقا کی بارگاہ میں جانا نصیب ہو
آنکھوں سے جالیوں کو لگانا نصیب ہو
ان کے کرم کے معجزے دیکھے جہان نے
فیض حضور ہم کو بھی پانا نصیب ہو
مسجد کے ہوں ستون وہ پاکیزہ صحن ہو
ذکر نبی سے غم کو مٹانا نصیب ہو
باندھے میں ہاتھ پیش کروں گا سلام جب
منظر نگاہ میں یہ سمانا نصیب ہوں
ہر امتی کے دل میں تمنا یہ فیض ہے
شاہ عرب کو حال دل سنانا نصیب ہو

0
7