| یا رب تری جناب میں توبہ قبول ہو |
| یہ عجز و انکساری کا تحفہ قبول ہو |
| مخلوق میں بنا دیا، اشرف مرے خدا |
| میں کچھ نہیں، ہوں مانتا، تقوی قبول ہو |
| راضی تجھے میں کر سکوں میری مجال کیا |
| قائم کرو نماز یہ جذبہ قبول ہو |
| کتنا سیاہ کار ہوں، بندہ تو ہوں ترا |
| توحید پر تری مرا دعوی قبول ہو |
| تیری کروں عبادتیں اے رب ذوالجلال |
| مجھ ناتواں کا یا خدا سجدہ قبول ہو |
| وقت اجل زبان پہ کلمہ حق رہے |
| بس فیض کا یہ آخری جملہ قبول ہو |
معلومات