| معتبر کر دیا ہے آپ کی نسبت نے مجھے |
| کیسا اعزاز دیا آپ کی چاہت نے مجھے |
| امتی ان کا ہوں یا رب ہے یہ احسان ترا |
| کیا نوازا مرے مولا تری نعمت نے مجھے |
| ہوں شرف یاب زیارت سے یہ میری آنکھیں |
| زندہ رکھا ہے تمنائے زیارت نے مجھے |
| والہانہ یہ محبت مرے اجداد کی ہے |
| کتنا ارفع کیا اس اعلی وراثت نے مجھے |
| میں تھا سرکار خطا کار گنہگار بہت |
| پھر دلاسہ دیا اک آپ کی رحمت نے مجھے |
| موت کا کوئی بھی کھٹکا نہیں ہے فیض مجھے |
| جاوداں کر دیا ہے آپ کی نسبت نے مجھے |
معلومات