Circle Image

Younis Francis

@Younis246

خواب آنکھوں میں ہے جگا کوئی
دل میں شائد ہے آ بسا کوئی
دل کی دھڑکن ہو جائے بے قابو
گیت پھر ایسا گنگنا کوئی
عمر بھر مانگی ہیں دعائیں جو
اب تو ان کا دے دے صلہ کوئی

44
زندگی خوشنما ہو سکتی تھی
یہ مری ہم نوا ہو سکتی تھی
گر سمجھتا زباں وہ آنکھوں کی
تو خموشی صدا ہو سکتی تھی
گر وہ رکھتا یقیں محبت پر
پوری ہر اک دعا ہو سکتی تھی

0
55
بس خدا پر  یقیں رکھتا ہوں
میں  دُعا پر  یقیں رکھتا ہوں
موت  کا بھی  مجھے ڈر نہیں
میں  بقا  پر  یقیں رکھتا ہوں
لادوا  کوئی   یاں دکھ  نہیں
میں شِفا پر یقیں رکھتا  ہوں

3
181
روٹھنے والے کو منا لوں گا
پھر سے قسمت میں آزما لوں گا
پھر سے چاہوں گا میں اسے اتنا
پھر سے اپنا اسے بنا لوں گا
مجھ سے ملنے کا کوئی کر وعدہ
خواب آنکھوں میں پھر سجا لوں گا

0
127
جب کبھی تیری بات ہوتی ہے
بات پھر ساری رات ہوتی ہے
تیرے بن ہے ادھورا تن میرا
تجھ سے پوری یہ ذات ہوتی ہے
ہوتا ہے جب کہیں ذکر تیرا
ساتھ میری بھی بات ہوتی ہے

0
199
وہ جو آنکھوں میں خواب بوتے ہیں
لوگ وہ لاجواب ہوتے ہیں
دیتے ہیں اشک دوسروں کو جو
ایک دن بے حساب روتے ہیں
انساں جب خود خدا سا بن جائے
تب ہی نازل عذاب پوتے ہیں

0
116
یہ جو اتنی اداس آنکھیں ہیں
یہ بہت غم شناس آنکھیں ہیں
جیتا ہوں دیکھ کر میں انہی کو
مجھ کو آئی وہ راس آنکھیں ہیں
قیمتی ہیں دل و جاں وہ جتنے
اس کی اتنی ہی خاص آنکھیں ہیں

0
132
لمحہ وہ مجھ سے بھلایا نہ گیا
پھر کبھی دل یہ لگایا نہ گیا
اب کے مجھ سے تھا وہ روٹھا ایسے
اب کے مجھ سے وہ منایا نہ گیا
دل کا افسانہ کٹھن تھا اتنا
پھر کسی کو یہ سنایا نہ گیا

0
158
ہر کوئی ہی بے تاب لگتا ہے
کار ہستی خراب لگتا ہے
آنکھ میں اس قدر ہے پانی اب
دل مرا زیر آب لگتا ہے
کھائے ہوں جس نے دھوکے ہر پل ہی
اس کو دریا سراب لگتا ہے

0
6
204
جس کا ہم سفر رب ہے
اُس کے دل میں ڈر کب ہے
میں تو اک مسافر ہوں
دنیا میرا گھر کب ہے
جھوٹے کو سچا کہہ دوں
مجھ میں یہ ہُنر کب ہے

180
بس خدا پر  یقیں رکھتا ہوں
میں  دُعا پر  یقیں رکھتا ہوں
موت  کا بھی  مجھے ڈر نہیں
میں  بقا  پر  یقیں رکھتا ہوں
لادوا  کوئی   یاں دکھ  نہیں
میں شِفا پر یقیں رکھتا  ہوں

1
162
بس خدا پر  یقیں رکھتا ہوں
میں  دُعا پر  یقیں رکھتا ہوں
موت  کا بھی  مجھے ڈر نہیں
میں  بقا  پر  یقیں رکھتا ہوں
لادوا  کوئی   یاں دکھ  نہیں
میں شِفا پر یقیں رکھتا  ہوں

122