یہ جو اتنی اداس آنکھیں ہیں
یہ بہت غم شناس آنکھیں ہیں
جیتا ہوں دیکھ کر میں انہی کو
مجھ کو آئی وہ راس آنکھیں ہیں
قیمتی ہیں دل و جاں وہ جتنے
اس کی اتنی ہی خاص آنکھیں ہیں
تو اسے اتنا مت ستایا کر
اس کی بے حد حساس آنکھیں ہیں
یہ نہیں منتظر کسی کی اب
اب یہ کتنی ہراس آنکھیں ہیں

0
152