جب کبھی تیری بات ہوتی ہے |
بات پھر ساری رات ہوتی ہے |
تیرے بن ہے ادھورا تن میرا |
تجھ سے پوری یہ ذات ہوتی ہے |
ہوتا ہے جب کہیں ذکر تیرا |
ساتھ میری بھی بات ہوتی ہے |
ہے اٹھایا علم میں نے حق کا |
دیکھیں اب کس کی مات ہوتی ہے |
میں کہیں بھی نہیں ہوں تنہا اب |
یاد سے روز بات ہوتی ہے |
معلومات