بس خدا پر یقیں رکھتا ہوں |
میں دُعا پر یقیں رکھتا ہوں |
موت کا بھی مجھے ڈر نہیں |
میں بقا پر یقیں رکھتا ہوں |
لادوا کوئی یاں دکھ نہیں |
میں شِفا پر یقیں رکھتا ہوں |
مجھ کو نفرت سے نفرت ہے اب |
بس وفا پر یقیں رکھتا ہوں |
آنکھ نیچی رکھی ہے سدا |
میں حیا پر یقیں رکھتا ہوں |
اِنتہا کا نہیں ڈر مجھے |
اِبتدا پر یقیں رکھتا ہوں |
مرنا منظُور جھکنا نہیں |
میں انا پر یقیں رکھتا ہوں |
ایک دِن برسے گی دیکھنا |
اِس گھٹا پر یقیں رکھتا ہوں |
معلومات