روٹھنے والے کو منا لوں گا
پھر سے قسمت میں آزما لوں گا
پھر سے چاہوں گا میں اسے اتنا
پھر سے اپنا اسے بنا لوں گا
مجھ سے ملنے کا کوئی کر وعدہ
خواب آنکھوں میں پھر سجا لوں گا
جو کبھی تو نے خود سکھایا تھا
گیت پھر میں وہ گنگنا لوں گا
گر تجھے جانا ہی ہے ہر قیمت
خود کو رستے سے میں ہٹا لوں گا

0
143