وہ جو آنکھوں میں خواب بوتے ہیں
لوگ وہ لاجواب ہوتے ہیں
دیتے ہیں اشک دوسروں کو جو
ایک دن بے حساب روتے ہیں
انساں جب خود خدا سا بن جائے
تب ہی نازل عذاب پوتے ہیں
ہے بہت خوش نصیب وہ یارو
ساتھ جس کے جناب ہوتے ہیں
دلنشیں ہیں سوال سب اس کے
اور دلکش جواب ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں غم سبھی مجھ کو
آپ جب دستیاب ہوتے ہیں
خوشی و غم کا اٹوٹ رشتہ ہے
خار میں ہی گلاب ہوتے ہیں

0
128