| کوئی پاکر تم کو کھوتا ہے کوئی رو کر تم کو پاتا نہیں
|
| یہ دنیا کوئے ملامت ہے یہاں کوئی کسی کا ہوتا نہیں
|
| یہ چاند کہ جس کو دیکھ کہ تم پانے کی تمنا رکھتے ہو
|
| یہ سورج کا شیدائی ہے تُو سورج تو بن سکتا نہیں
|
| یہاں کھوٹے ہیں سب پیمانے یہاں دین و ایماں کا نام نہیں
|
| جو حُسن و زَر کا مالک ہو وہ مجرم تو کہلاتا نہیں
|
|
|