Circle Image

RanaRiazHussain

@Rana

رونے لگتا ہے آخری کو پھر
پہلے زخموں کو بھول جاتا ہے
آدمی بھی کمال ہوتا ہے
سارے دردوں کو بھول جاتا ہے
ریاض حازم

0
43
مطلب کی بِین رسم ہے دنیا کی جان لے
صدقہ ہے زندگی اے مری جان❗دان لے
محروم ایک شخص سے رکھ کر کہا گیا
تُو عشق کا خراج دے ! سارا جہان لے
قربان ہم اجل پہ ہوئے کیا نہیں ہوئے
اے عشق تیری پیاس لہو ہے کمان لے

68
درد کا زہر حد سے بڑھایا گیا
عشق کو دردِ سر پھر بنایا گیا
سب تعلق کئے ختم پھر آخرش
زندگی کا دیا خود بجھایا گیا
زندگی اک سزا کی طرح دی گئی
یہ خدا کی رضا ہے بتایا گیا

0
110
بہت شان سے زندگی کھو رہے ہیں
مزارِ محبت پہ ہم رو رہے ہیں
ریاض حازم

0
2
54
ترا بخت کب تک ترا ساتھ دے گا
مرا وقت کب تک برا ہی رہے گا
ریاض حازم

0
129
حسن کو دشت میں اس لئے کہتا ہوں
قیس و حازم بھٹک کر مرے ہیں یہیں
ریاض حازم

54
وفا کے نام پر سجتا کبھی دیکھا سنا تم نے
مرے جیسا بھی ہے گویا کبھی دیکھا سنا تم نے
بنے ہوئے ہیں تیرے اب کسی کے ہم نہیں ہوں گے
کھلے ہوں پھول دوبارہ کبھی دیکھا سنا تم نے
چلو ہم تو برے ہیں مان لیتے ہیں مگر کوئی
زمانے نے جسے بخشا کبھی دیکھا سنا تم نے

170
مجھ کو میرا نصیب کافی ہے
آپ کیوں دشمنی بناتے ہیں
ریاض حازم

0
48
کبھی تیری زلفوں پہ شانوں پہ رویا
بچھڑ کر تری سب اداؤں پہ رویا
مذمت کی ہے عشق کی اس طرح سے
محبت کیے ہوئے لوگوں پہ رویا
کہیں ہم وہاں بھی سزا ہی نہ بھگتیں
یہ دنیا وہ دوزخ میں دونوں پہ رویا

90
کسی نے کہا ہے کہ بھٹکا ہوا ہے
یہ پاگل محبت میں بہکا ہوا ہے
ترے وصل پر میں مروں گا یقیناً
ترے ہجر کا سانس اٹکا ہوا ہے
ستارے کریں چاند بھی رشک اس پر
ترے پیار میں جو بھی چمکا ہوا ہے

95
کسی نے کہا ہے کہ بھٹکا ہوا ہے
یہ پاگل محبت میں بہکا ہوا ہے
ترے وصل پر میں مروں گا یقیناً
ترے ہجر کا سانس اٹکا ہوا ہے
ستارے کریں چاند بھی رشک اس پر
ترے پیار میں جو بھی چمکا ہوا ہے

0
84
بے وفائی تری مہارت ہے
تیرے کردار پر ندامت ہے
بد گماں رکھتا ہے مجھے یوں ہی
یہ ترا پیار یار لعنت ہے
اب محبت اسے نہیں ملتی
دیکھتا ہے مجھے یہ نوبت ہے

0
39
لوگ یوں موت سے ڈراتے ہیں
خوف کا راستہ دکھاتے ہیں
کیا پڑی ہے تمھیں الجھنے کی
کیا ضرورت ہے سب بدلنے کی
کوئی بھی منہ نہیں لگا ان کے
کوئی بھی لڑ نہیں سکا ان سے

0
76
مذہبی نفرتوں کا چہرہ ہے
عشقِ کشمیر میرا سہرا ہے
زندگی بین ، موت رقص کرے
دنیا اس بے بسی پہ کان دھرے
موت بس خون کی ہوس میں ہے
زندگی موت کی قفس میں ہے

0
77
زندگی !! بس گزار آئے ہیں
ہم سبھی کچھ تو ہار آئے ہیں
اتنی وحشت ہے زندگی میں کہ ہم
مرنے کو بے قرار آئے ہیں
عشق کے جاں نثار تھے ہم تو
عشق پر جاں نثار آئے ہیں

77
?عشقِ کشمیر میرا سہرا ہے ?مذہبی نفرتوں کا چہرہ ہےعشقِ کشمیر میرا سہرا ہےزندگی بین ، موت رقص کرےدنیا اس بے بسی پہ کان دھرےموت بس خون کی ہوس میں ہےزندگی موت کی قفس میں ہےہے قیامت قریب وادی کےآہ مولا نصیب وادی کےصبر کی کوئی حد وہاں دیکھےظلم ہی ظلم ہے جہاں دیکھےریاض حازم

0
1
115
چھوڑ دوں کیسے میں محبت کو
زندگی بیوہ کیا مناسب ہے ؟
رانا ریاض حازم

81
چھوڑ دوں کیسے میں محبت کو
زندگی بیوہ کیا مناسب ہے ؟
رانا ریاض حازم

0
102
بے وفائی کا احترام کیا
یوں محبت کا اختتام کیا
دوستوں کو منافقت کے عوض
حوصلہ ہے کہ نیک نام کیا
چاند کو چاہنے سے کیا حاصل
خود کو ایسے ہی ناتمام کیا

109
خاک چھانی نہیں محبت میں
قیس خود کو سمجھتے ہو یارو
رانا ریاض حازم

0
102