| زندگی !! بس گزار آئے ہیں |
| ہم سبھی کچھ تو ہار آئے ہیں |
| اتنی وحشت ہے زندگی میں کہ ہم |
| مرنے کو بے قرار آئے ہیں |
| عشق کے جاں نثار تھے ہم تو |
| عشق پر جاں نثار آئے ہیں |
| منزلیں عشق کی کہاں پر ہیں |
| وسوسے بے شمار آئے ہیں |
| شکر ہے موت آگئی حازم |
| بوجھ سارے اتار آئے ہیں |
| ریاض حازم |
معلومات