| کسی نے کہا ہے کہ بھٹکا ہوا ہے |
| یہ پاگل محبت میں بہکا ہوا ہے |
| ترے وصل پر میں مروں گا یقیناً |
| ترے ہجر کا سانس اٹکا ہوا ہے |
| ستارے کریں چاند بھی رشک اس پر |
| ترے پیار میں جو بھی چمکا ہوا ہے |
| مرا منہ نہیں بنتا اب التجا کا |
| کسی نے مجھے در سے جھڑکا ہوا ہے |
| مسائل سلجھتے نہیں میرے حازم |
| ترے بعد جو حال گھر کا ہوا ہے |
معلومات