| بے وفائی تری مہارت ہے |
| تیرے کردار پر ندامت ہے |
| بد گماں رکھتا ہے مجھے یوں ہی |
| یہ ترا پیار یار لعنت ہے |
| اب محبت اسے نہیں ملتی |
| دیکھتا ہے مجھے یہ نوبت ہے |
| بس محبت مری برائی ہے |
| لوگ سمجھے نہیں عبادت ہے |
| سوچتا ہوں نہیں کٹے گا کبھی |
| زندگی کا سفر مصیبت ہے |
| میرا کچھ بھی رہا نہیں تم بھی |
| جا رہے ہو تمہیں اجازت ہے |
| راستہ اب بچا نہیں کوئی |
| بے وفا موت میری قسمت ہے |
| جان کیوں چھوڑتا نہیں حازم |
| عشق کو تجھ سے اب تو وحشت ہے |
| ریاض حازم |
معلومات