کبھی تیری زلفوں پہ شانوں پہ رویا |
بچھڑ کر تری سب اداؤں پہ رویا |
مذمت کی ہے عشق کی اس طرح سے |
محبت کیے ہوئے لوگوں پہ رویا |
کہیں ہم وہاں بھی سزا ہی نہ بھگتیں |
یہ دنیا وہ دوزخ میں دونوں پہ رویا |
کہاں رفتگاں ہائے میرے کہاں ہیں |
میں دل میں بنی ہوئی قبروں پہ رویا |
برا حال ہے اے خدایا یہاں پر |
میں دنیا کے حازم عذابوں پہ رویا |
ریاض حازم |
معلومات