| لوگ یوں موت سے ڈراتے ہیں |
| خوف کا راستہ دکھاتے ہیں |
| کیا پڑی ہے تمھیں الجھنے کی |
| کیا ضرورت ہے سب بدلنے کی |
| کوئی بھی منہ نہیں لگا ان کے |
| کوئی بھی لڑ نہیں سکا ان سے |
| یاد رکھنا یہ خوف دھوکا ہے |
| حق کسی خوف سے نہیں ڈرتا |
| ڈٹ کھڑا ہو تو پھر نہیں دبتا |
| موت جب آنی ہے تو ڈرنا کیا |
| زندگی تجھ سے پیار کرنا کیا |
| ریاض حازم |
معلومات