| بے وفائی کا احترام کیا |
| یوں محبت کا اختتام کیا |
| دوستوں کو منافقت کے عوض |
| حوصلہ ہے کہ نیک نام کیا |
| چاند کو چاہنے سے کیا حاصل |
| خود کو ایسے ہی ناتمام کیا |
| جان کر خوشی ہوئی اپنوں نے |
| خود کشی کا بھی انتظام کیا |
| بخشی تھی زندگی جسے اسی نے |
| مار دینے کا اہتمام کیا |
| رانا ریاض حازم |
معلومات