Circle Image

Faik jahangir

@Faik3245

جب سے جانا میں نے آخر تو مرا کوئی نہیں
پھر کسی سے بھی رہا ہم کو گلہ کوئی نہیں
یوں بہت لوگ بھی اپنے ہوئے دنیا میں یہاں
پر یہ افسوس کہ تجھ سا ہی ملا کوئی نہیں
اسکے ہاتھوں نے دیا روح کو میری راحت
اسکے ہاتھوں سا مجھے ہاتھ ملا کوئی نہیں

0
3
بے چارہ دل پہ جو بھی اختیار تھا نہ رہا
جو عشق پر بھی مجھے اعتبار تھا نہ رہا
بچھڑ کہ تجھ سے میں ٹوٹا بھی آئینہ کی طرح
جو مجھکو اشکوں پہ بھی اختیار تھا نہ رہا
کیا تھا جگنو نے روشن کبھی جو زندگی کو
تو ہی جوصرف مرا سازگار تھا نہ رہا

0
1
ہے اتنا غم کہ کسی کو بتا نہیں سکتا
ستم یہ بھی ہے کہ تجھ سے چھپا نہیں سکتا
یہ زندگی میری اس قدر کٹھن جو ہے
کہ چاہ کر بھی خود کو ہسا نہیں سکتا
جو گزری ہے مجھ پر میں ہی جانتا ہوں وہ
کسی کو دل اب کچھ بھی بتا نہیں سکتا

0
14
اشک اب آنکھ میں کب نہیں آتا
خون آتا ہے جب نہیں آتا
گزرا مرا ہر پل الجھن میں
مر کے بھی جینا اب نہیں آتا
میرے دل میں سمایا کیا ہے
ہونٹوں پر اظہار اب نہیں آتا

0
11
تیرا جرم نہیں میرا تھا
میں تجھ کو اپنا سمجھا تھا
وہ ہوا جو ہونا لکھا تھا
جو کچھ تھا سب کچھ دھوکہ تھا
میں تو سمجھا تجھے الفت ہے
اب لگا سب کچھ ہی دھوکہ تھا

0
18
خود بخود میں آج رویا دیر تک
تیری یادوں نے ستایا دیر تک
اک تو ہی غم خوار میرا دنیا میں
غم بھی تجھ سے ہی چھپایا دیر تک
سوچا جب تو میرا ہو سکتا نہیں
سو لکیروں کو جلایا دیر تک

0
14
وہ دل نہیں رہا وہ محبت نہیں رہی
اب دل کو تجھ سے کوئی شکایت نہیں رہی
ملنے کا وعدہ کر کے وہ آۓ نہیں مگر
شاید اب انکو مجھ سے محبت نہیں رہی
تیری ہی دید کو ہوں تڑپتا نہیں ہوں میں
اب درد دل کی پہلے سی شدت نہیں رہی

0
14
میرا غم خوار میرے پاس نہیں
دل کو کچھ حوش اور حواس نہیں
جس نے دل میں بھی گھر کیا تھا مرے
اب وہی رہتا میرے پاس نہیں
یوں نا تنہا کیا کرو مجھے تم
صرف دوری تری ہی راس نہیں

0
15
یاد میں آج رو گئیں آنکھیں
سوچا تجھ کو تو کھو گئیں آنکھیں
اتنا ہے غم تیرے بچھڑنے کا
تیری چاہت میں رو گئیں آنکھیں
یوں تو خود ہی بچھڑ گئے تھے ہم
تیرے درشن کو رو گئیں آنکھیں

0
13