میرا غم خوار میرے پاس نہیں |
دل کو کچھ حوش اور حواس نہیں |
جس نے دل میں بھی گھر کیا تھا مرے |
اب وہی رہتا میرے پاس نہیں |
یوں نا تنہا کیا کرو مجھے تم |
صرف دوری تری ہی راس نہیں |
اب تو واپس نا آئیگا کبھی بھی |
تیرے آنے کی مجھ کو آس نہیں |
اب کہوں کیسے حال دل کا تجھے |
دل میں رح کر تو میرے پاس نہیں |
آج فائق رو مت تو ہجر میں اب |
تجھ کو آتی اداسی راس نہیں |
غم بھی کتنے حسیں ملے ہیں مجھے |
ہجر تیرے میں اب اداس نہیں |
ہیں گلے تو بہت مرے تمہی سے |
دل کو اب تجھ سے التماس نہیں |
ترے بارے میں سوچتا ہوں یوں میں |
دل میں رح کر بھی میرے پاس نہیں |
تجھ سا ظالم نہیں کوئی جہاں میں |
مجھے کھو کر تجھے ہراس نہیں |
معلومات