Circle Image

شیر نواب باصر

@Basirwrites

Nawabattari

کیا خوب مرتبہ ہے بنتِ رسول کا
سارا جہاں گدا ہے آلِ رسول کا
اپنے گدا سے یا رب نا لے حساب تو
باصر کو بخش دے تو صدقہ بتول کا

0
56
قلم ڈرتا ہے سو لکھتا نہیں مزدور کا غم
کسی کو بھی نظر آتا نہیں مزدور کا غم
ہے کتنا با وفا مزدور سے مزدور کا غم
کہیں بھی چھوڑ کر جاتا نہیں مزدور کا غم
فقط مزدور کو مزدور کا غم مارتا ہے
امیرِ شہر کو ہوتا نہیں مزدور کا غم

27
کہاں ہم کو بھلا اب درد ہوتا ہے
ہمارا درد ہی ہم درد ہوتا ہے
نشانی اہلِ الفت کی بتاؤں کیا
زباں خاموش چہرہ زرد ہوتا ہے
محبت کس کو کہتے ہیں کسے پوچھوں
ہوس کی کھوج میں ہر فرد ہوتا ہے

20
عشق والوں میں ہو گیا کوئی
داغ دامن کے دھو گیا کوئی
چلنے والوں نے پائی منزل تو
بیچ راہوں کے سو گیا کوئی
آج نکلے ہیں سیر گلشن کو
شور برپا ہے لو گیا کوئی

35
جو اب تنقید کرتے ہیں مرے الفاظ پر باصر
کبھی لبیک کہتے تھے مری آواز پر باصر
ابھی باتیں سناتے ہیں مجھے آنکھیں دکھاتے ہیں
جو مسند چھوڑ دیتے تھے مرے اعزاز پر باصر

12
اماوس رات ہے شائد ستارے خوب چمکیں گے
تمہارے حسن کا صدقہ نظارے خوب چمکیں گے
نہ کرنا غور تم باصؔر مری آنکھوں کے دریا پر
تمہارا ذکر ہے آخر کنارے خوب چمکیں گے

26
یہاں وہاں پر کہیں بھی باصر جو گھر جلے ہیں
تمہارے جیسے عظیم لوگوں کے مشغلے ہیں
ہماری فطرت میں سرکشی ہے سو ہم برے ہیں
جو ظلم دیکھیں مگر رہیں چپ وہی بھلے ہیں
انہیں پہ غَرّا جو تیرے ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں
کہ ہم تو اپنی ہی روٹی کھا کر بڑھے پلے ہیں

38
ماہ پارہ ہو مہ جبیں ہو تم
زندگی کس قدر حسیں ہو تم
میں نے آہٹ سنی ہے قدموں کی
میرے دل میں یہیں کہیں ہو تم
میں نے تم کو نہیں کیا بے گھر
میرے دل میں ابھی مکیں ہو تم

102
جن کی آمد پہ عرش جھوما ہے
دونوں عالم میں نور پھیلا ہے
چاند اُن کی مثال کیسے ہو
چاند اُن کی گلی کا منگتا ہے
جن کے لب پر نہیں نہیں آتا
ہم فقیروں کا ایسا آقا ہے

42
عشق نے ایک یہی کام کیا
عقل والوں کو خرد خام کیا
عام لوگوں کو کیا خاص کبھی
خاص لوگوں کو کبھی عام کیا
کالی صورت کو کیا چاند کبھی
ماہ پاروں کو سِیاہ فام کیا

17