کہاں ہم کو بھلا اب درد ہوتا ہے |
ہمارا درد ہی ہم درد ہوتا ہے |
نشانی اہلِ الفت کی بتاؤں کیا |
زباں خاموش چہرہ زرد ہوتا ہے |
محبت کس کو کہتے ہیں کسے پوچھوں |
ہوس کی کھوج میں ہر فرد ہوتا ہے |
شکستہ دل نہیں ہے کام یہ تیرا |
وفا کرنا بڑا پُر درد ہوتا ہے |
وہ چپ رہتے ہیں باصر شرم کے مارے |
کہا کس نے کہ لہجہ سرد ہوتا ہے |
معلومات