| عشق نے ایک یہی کام کیا |
| عقل والوں کو خرد خام کیا |
| عام لوگوں کو کیا خاص کبھی |
| خاص لوگوں کو کبھی عام کیا |
| کالی صورت کو کیا چاند کبھی |
| ماہ پاروں کو سِیاہ فام کیا |
| خاک زادوں کو کیا رشک فلک |
| پردہ داروں کو لبِ بام کیا |
| سرخ آنکھوں کا سبب جو بھی ہوا |
| شہر والوں نے ترا نام کیا |
معلومات