تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Malik Asad
@Asad1983
10 جنوری 2023
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
اے دلِ بے چین یہ کیسی بے قراری ہے ؟
بے وفا کے وعدوں پر کیا ابھی بھی شاکی ہے
کیا سبب ہے جو چلا آتا ہے تری طرف ؟
کیا ترا مرا کوئی رشتہ اب بھی باقی ہے ؟
تیری زلف جیسی ہے ہجر کی یہ رات تو
ہے دراز اتنی ہی اتنی ہی یہ کالی ہے
اے دل بے چین
1
76
7 دسمبر 2022
سوال
Malik Asad
@Asad1983
@zeeshan
السلام علیکم میری بیاض میں داخل کی گئی نظم کو ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ نہیں ہے کیا
0
65
26 مئی 2021
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
اپنی خودی بیچ کر نہ جی پاؤں گا
نادم اپنے آپ سے ہو جاؤں گا
گو نام کا ہی سہی مگر ہوں تو اسد
مر جاؤں گا مانگ کے نہیں کھاؤں گا
رباعی
0
88
17 مارچ 2021
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
یوں لگا ہوا کا وہ جھونکا بن کے آیا تھا
خواب تھا کوئی جیسے آنکھ نے دکھایا تھا
عکس تھا کوئی جس کو پانی پر بنایا تھا
یا وہ کوئی نغمہ تھا وقت نے سنایا تھا
تیرا باغباں اب تک شاق سے نہیں نکلا
پھول بھی وہ مرجھایا جو ابھی اگایا تھا
اسامہ کی یاد میں
0
99
2 مارچ 2021
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
ترے وصف کیسے کروں میں بیاں
کہ اوقات میری ہے اتنی کہاں
کہ رب نے ترے خود کیا ہے بلند
ترے ذکر کو کیسے آئے خزاں
یہاں بھی وہاں بھی کہ ہر سو شہا
درودوں سے مہکا ہوا ہے سماں
نعت رسول مقبولﷺ
1
101
26 فروری 2021
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
ہے عاجز یہاں جس سے سب کی زباں
کرے گا قلم کیسے میرا بیاں
ہے خواہش کروں یوں ثنائے خدا
کہ بن جائے ہر بات بگڑی وہاں
مکیں لا مکاں میں تری ذات ہے
گماں کا گزر بھی نہیں ہے جہاں
حمد
1
2
170
14 نومبر 2020
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
بے ثبات ہستی سے پائی جب دغا میں نے
خاک کی تھی اوڑھی جانا یہ اک قبا میں نے
پردے سے یہ منظر پل میں بدل گیا سارا
ایک پل کو جو آنکھیں بند کیں ذرا میں نے
گونج میرے لفظوں کی ہو رہی ہے گھر گھر میں
یوں فنا کے ہاتھوں سے پائی ہے بقا میں نے
بے ثبات ہستی
0
147
23 اکتوبر 2020
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
عرش والے ہیں مسرور کیا بات ہے
میرے آقا کے آنے کی یہ رات ہے
آج جھنڈے جہاں میں لگائے گئے
عرش والے بھی دیکھو ہیں آئے ہوئے
ہر طرف ابرِ رحمت ہیں چھانے لگے
جن و انسان خوشیاں منانے لگے
آمد محبوب ہے
0
103
15 اکتوبر 2020
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
علم سے ہاتھ جو اٹھاتے ہیں
خاکِ پا بن کے وہ رہ جاتے ہیں
دکھڑے جو غیر کو سناتے ہیں
اپنے جی کو ہی وہ جلاتے ہیں
اپنے ہی جب گراتے ہیں دیوار
غیر اینٹیں اٹھا لے جاتے ہیں
علم سے ہاتھ جو اٹھاتے ہیں
0
99
16 ستمبر 2020
موزوں
Malik Asad
@Asad1983
جاہ و حشم نہ تاجِ شاہی کی چاہ میں
حکمِ خدا ہے لایا قربان گاہ میں
فکرِ متاعِ دنیا کرتے نہیں کبھی
دنیا پٹکتی ہے سر پاپوش گاہ میں
سر بھی اگر کٹے تو کٹ جائے اے خدا
خامی کوئی نہ آئے جادہء راہ میں
سلام
0
84
30 اگست 2020
غزل
Malik Asad
@Asad1983
مستفعِلن فاعِلاتن مستفعِلن فاعِلاتن
بینا کیا آنکھ کو کیسی ہے مسیحائی اس کی
اعجاز یہ ہے کبھی کم ہو ئی نہ بینائی اس کی
گر عشق پر ضبط ہو مشکل تو نہ کر عشق غافل
جو ضبط کرتا نہیں ہو جاتی ہے رسوائی اس کی
سب معترف قیس کی ہیں صحرا نوردی کے لیکن
جو ضبط نہیں کرتا
0
171
30 اگست 2020
غزل
Malik Asad
@Asad1983
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن
تھی یار کو ضرورت اس سے نہ پیشتر
کیوں اس قدر ہے میرا وہ آج منتظر
پہلو ۓ یار میں میں سویا تھا ایک شب
تھی رات وہ قیامت کی پر تھی مختصر
مسکان تیری کرتی ہے کام اس جگہ
پہلوۓ یار میں
0
173
22 اگست 2020
غزل
Malik Asad
@Asad1983
ہے سن ابھی سولہ کا اک دنیا ہے شیدائی اس کی
شرماتے ہیں پھول اس سے ایسی ہے رعنائی اس کی
نازک بدن پھول سا جیسے شاخ پر ہو شگوفہ
لینے کو اک بوسہ شبنم ہوئی ہے سودائی اس کی
اک سمت جگنو کی ضو ہے اک سمت پھولوں کی رونق
بلبل ہے نغمہ سرا ایسی بزم آرائی اس کی
سں ابھی سولہ کا ہے
1
1
230
22 اگست 2020
آزاد نظم
Malik Asad
@Asad1983
بابا مجھ کو چوڑیاں لادو
چھوٹی سی اک پری تھی گھر میں
بھاگتی پھرتی سارے گھر میں
اس سے روشن تھی بابا کی آنکھیں
ماں کے سینے کی وہ تو ٹھنڈک تھی
جان دونوں کی تھی اسی میں
بابا مجھ کو چوڑیاں لادو
0
141
22 اگست 2020
غزل
Malik Asad
@Asad1983
نہ کوئی شک نہ ہی ملال دیتے ہیں
مصیبتیں وہ ہنس کے ٹال دیتے ہیں
جو کینہ اور بغض لے کے آتا ہے
وہ دل سے بد ظنی نکال دیتے ہیں
عطا ہے رب کی جو یہ کام بنتے ہیں
بشر تو اپنا حصہ ڈال دیتے ہیں
وہ شخص جس کی سب مثال دیتے ہیں
0
112
معلومات