عرش والے ہیں مسرور کیا بات ہے |
میرے آقا کے آنے کی یہ رات ہے |
آج جھنڈے جہاں میں لگائے گئے |
عرش والے بھی دیکھو ہیں آئے ہوئے |
ہر طرف ابرِ رحمت ہیں چھانے لگے |
جن و انسان خوشیاں منانے لگے |
ان کی آمد کے جیسے ہی چرچے ہوئے |
سارے باطل زمیں بوس ہونے لگے |
جوف مادر سے جب وہ ہویدا ہوئے |
نور ایسا اٹھا سب ہی شیدا ہوئے |
جس سے پھیلا اجالا یہی نور ہے |
ذرہ ذرہ زمیں کا بنا طور ہے |
معلومات