اصلاح سیکشن کے استعمال کا طریقہ کار




22 جنوری، 2014
اصلاح سیکشن میں آپ اپنی شاعری (جس میں نظم، غزل، قصیدہ، رباعی و دیگر اصناف شامل ہیں، آزاد نظم کی اصلاح فی الوقت شامل نہیں ہے) کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ آپ کو افاعیل کی صورت میں وزن دکھایا جائے گا۔ ہر ایک لفظ کو ہجائے کوتاہ اور ہجائے بلند میں تقطیع کر کے اس کا کوڈ دکھایا جائے گا۔ ہجائے کوتاہ کے لئے - کا نشان اور ہجائے بلند کے لئے = کا نشان استعمال کیا گیا ہے۔ اختیاری ہجائے کوتاہ (جو کسی بھی بحر کے آخر میں آ سکتا ہے) کے لئے ~ کا نشان ہے۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے نشانات سے ان جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں پر کوئی مصرع وزن سے خارج ہو رہا ہو۔ آپ ان نشانات کی مدد سے اپنے اشعار کو تدوین کر کے وزن میں لا سکتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

سب سے پہلے اصلاح سیکشن کے اردو ایڈیٹر میں اپنا کلام شامل کریں۔ اصلاح کا بٹن دبانے سے یہ   سافٹ ویئر آپ کے کلام کی (وزن میں نہ ہونے کی صورت میں) قریب ترین بحر کا حساب لگائے گا۔ نتیجے میں آپ کے کلام کی اس مخصوص بحر میں تقطیع دکھائی جائے گی۔ لسٹ کا بٹن
 دبانے سے اس بحر پر منطبق ہونے والے مصرعوں کی تعداد درج ہو گی۔ لسٹ میں سے جس بحر پر کلک کریں گے اس بحر کے مصرعے رہ جائیں گے اور باقی تمام غائب ہو جائیں گے۔ دوبارہ تمام مصرعے دیکھنے کے لئے لسٹ میں سے "تمام" کا انتخاب کریں۔ کسی بھی مصرعے میں تبدیلی کرنے کے لئے ”تدوین“ دبائیں اور ایک ایڈیٹر کھل جائے گا جس میں آپ اس مصرعے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ تبدیلی سے مطمئن ہونے کے بعد
 کا بٹن دبائیں تو اسی بحر کے مطابق نئے مصرعے کی تقطیع آپ کے سامنے آ جائے گی۔ 
بٹن سے دکھائے جانے والے مصرعوں کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں اور
  دبانے سے تفصیل چھپ  جائے گی۔ 
پر کلک کرنے سے ایک ونڈو کھلے گی جس میں آپ کوئی لفظ لکھ کر تقطیع کا بٹن دبائیں۔ تقطیع چند لمحوں میں نمودار ہو جائے گی۔ اگر ڈکشنری میں لفظ موجود نہیں تو آپ کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔ 
 

سادہ مثال

 
یہاں پر آپ کو قدم بہ قدم تصاویر کی صورت میں ایک مثال پیش کی جا رہی ہے:
ذیل میں مرزا غالب کے ایک شعر کی تقطیع کی مثال دی گئی ہے۔ اس شعر میں پہلا مصرع درست ہے، جبکہ دوسرے مصرعے میں پیکرِ تصویر میں حرف اضافت نہیں لگایا گیا جس سے یہ مصرع وزن سے خارج ہو گیا ہے۔
 
نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا   سب سے پہلے یہ پورا شعر اصلاح کے ایڈیٹر میں شامل کریں اور اصلاح کا بٹن دبائیں۔     چند ہی لمحوں میں اس کی تقطیع اور اصلاح آپ کے سامنے نمودار ہوگی۔   اس کی قریب ترین بحر کا نام رمل مثمن محذوف ہے اور اس کے افاعیل ہیں: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن اور اشارتی نظام میں =-==/=-==/=-==/=-= اپ نتیجے میں دیکھ سکتے ہیں کہ لفظ "پیکر" سرخ رنگ میں ہے جبکہ باقی سارے الفاظ سبز رنگ میں ہیں۔ پیکر کے نیچے کوڈ == نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اصلاح میں =?= نظر آ رہا ہے۔ ؟ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایک ہجے کی کمی ہے۔ اگلے قدم پر ہم دیکھیں گے کہ اس کو کیسے درست کیا جا سکتا ہے۔
  • دوسرے مصرعے کے شروع میں تدوین کو دبانے سے ایک ایڈیٹر نمودار ہو گا جس میں آپ مصرعے میں تبدیلی کر سکتے ہیں اور دوبارہ اصلاح کروا سکتے ہیں۔ تدوین کرنے کے بعد ہم پیکر کے بعد زیر لگائیں گے۔ (زیر کی بورڈ پر > دبانے سے آتا ہے) اس کے بعد ہم دوبارہ تقطیع کا بٹن
    دباتے ہیں۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تمام مصرعے وزن میں ہیں۔ اور تدوین شدہ مصرعوں کے بیک گراونڈ کو ایک مختلف رنگ سے دکھایا گیا ہے تاکہ یاد رکھنے میں آسانی ہو۔ آخر میں یہ تمام تبدیلیاں محفوظ کرنے کے لئے یہ بٹن دبائیں
    تو آپ کی تمام تبدیلیاں اصلاح/تقطیع کے اردو ایڈیٹر میں محفوظ ہو جائیں گی۔  

  • 34316
    سلام
    یہ نیا بٹن روانی سکور کیا ہے
    اور اس سے کیا مراد ہے

    شکریہ

    سلام
    بھائی تقطیع نہیں ہو پا رہی ہے اشعار کی
    ویب سائٹ پہ مشکل رہی ہے
    اس problem کو sort out کیا جائے معزرت کے ساتھ

    0
    ااح کا بٹن دبانے کے بعد بعض اوقات کوئی لفظ سرخ اور زرد رنگ اختیار کر لیتا ہے. الفاظ کی یہ رنگت کیا ظاہر کرتی ہے؟؟؟

    0
    @Abulhassanrizvi1 سرخ کا مطلب ہے وزن میں نہیں۔ زرد رنگ صرف انفارمیشن کے لئے ہے وصال الف کو ظاہر کرنے کے لئے

    سر روانی سکور میں صفر لکھا آئے تو کیا مطلب ہے

    0
    صفر کا مطلب ہے شعر رواں نہیں۔ اچھا سکور حاصل کرنے کے لئے ا اور ی کو کم سے کم گرائیں۔

    0
    mushkil aa rahi hai taktee karne me ,durust tgi ki zuriirat hai,shaha

    0
    میں نے تین بار اصلاح لی مگر اصلاح شدہ اشعار دیکھنے کے لیے کیا کریں۔

    0
    میں نے تین بار اصلاح لی مگر اصلاح شدہ اشعار دیکھنے کے لیے کیا کریں۔

    0
    اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    لفظ کا رنگ کیسا ہو گا جب وزن میں ہو گا تو

    0
    اپنی غزلیں اشتراک کرنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے ؟

    0
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اس سیکشن کو دیکھنے کے بعد یہ سمجھ میں آیا کہ جب بھی ہم اصلاح یا تقطیع کے لیے کوئی شعر داخل کرتے ہیں تو اس کو رموزِ اوقاف سمیت لکھنا ضروری ہوگا ؟ورنہ ویب سائٹ ہمیں اس لفظ یا شعر کو بے وزن دکھائے گی؟
    کیا میں درست سمجھا ہوں؟

    0
    لفظ شنَاخْتْ, کی تقطیع شنَاخَتْ فیڈ ہے, درست تلفظ کیاہے شکریہ

    0
    آج کل یہ تقطیع نہیں نہیں کر رہی؟

    0
    السلام و علیکم
    حضور میں نے عروض کے اوپر جتنی مجھے معلومات تھی اکٹھا کیا ہوا ایک کتابی شکل میں تقریبا دوسو صفحات پر مبنی ہے ایک مسودہ موجود ہے میں اس کو سسٹم میں اشاعت کرنا چاہتا ہوں کس طرح اشاعت کروں میری مدد فرمائیں
    پہلے سوچا تھا جس طرح کلام کو اشاعت کرتے ہیں کر دوں لیکن کتاب کا ڈیٹل شو نہیں کر پا رہا

    0