Circle Image

احمد علی خان

@Abulhassanrizvi1

خدا کے نام پہ اس کو بھی بخش دوں گا میں
جو میرے قتل کی سازش ہزار بار کرے
خدا بہشت میں ساتھی اسے مرا کرنا
جو میرے قتل کی کوشش بے اختیار کرے
خدا اسے نہ زمانے کا کوئی غم پہنچے
کہ جس کے ہاتھ کی گولی مرا شکار کرے

3
141
یومِ تجدیدِ وفا پر حامیانِ انجمن
یاد پھر سے سب کرو روشن پیامِ انجمن
متفق ہو کار کن ہو یا ہو رکنِ انجمن
مل کے سب آگے چلاؤ کاروانِ انجمن
تم سے باقی ہے یہاں دینِ مبیں کی آبرو
پاک دل روشن جبیں ہر اک جوانِ انجمن

0
100
یومِ تجدیدِ وفا پر حامیانِ انجمن
یاد پھر سے سب کرو روشن پیامِ انجمن
متفق ہو کار کن ہو یا ہو رکنِ انجمن
مل کے سب آگے چلاؤ کاروانِ انجمن
تم سے باقی ہے یہاں دینِ مبیں کی آبرو
پاک دل روشن جبیں ہر اک جوانِ انجمن

0
112
خدا کے نام پہ منہ کو بگاڑتا ہے کوئی
کسی غریب کی دنیا سنوارتا ہے کوئی
خدا کے نام سے ہی زندگی سلامت ہے
خدا کا نام جو بھولا تو اک قیامت ہے
خدا کا نام ہی دھڑکن کی آس ہوتا ہے
خدا کا نام ہی مفلس کے پاس ہوتا ہے

72
بات کہنے کی نہیں تھی خودنمائی ہو گئی
کل تلک جو رازداں تھی اب پرائی ہو گئی
مجنوں نے بھی تنگ آکر اپنی لیلی سے کہا
کل تلک حسنِ اداتھی اب برائی ہو گئی

0
60
لفظ جب کوثر و تسنیم سے دھل جاتے ہیں
میرے محبوب کے لب پر وہ تبھی آتے ہیں
وہ نہیں بولتے جب تک نہ ہو ارشاد خدا
ان کو آتی ہے وحی تب ہی وہ فرماتے ہیں

95
لفظ جب کوثر و تسنیم سے دھل جاتے ہیں
میرے محبوب کے لب پر وہ تبھی آتے ہیں
وہ نہیں بولتے جب تک نہ ہو ارشاد خدا
ان کو آتی ہے وحی تب ہی وہ فرماتے ہیں

116
ہم نے اے مصر کے موسی یہ قسم کھائی ہے
تخت فرعون گرائیں گے تو پھر دم لیں گے
اب کے تجھ سا نہ کوئی آئے گا اے ابن علی
ہم جو کربل کو سجائیں گے تو پھر دم لیں گے
اب جو میدان سجا دیکھ ہی لے گی دنیا
ہم یزیدوں کو بھگائیں گے تو پھر دم لیں گے

90
ہیں رہبر ہمارے نبی کے صحابہ
خدا کے ہیں پیارے نبی کے صحابہ
زمانے نے جن سے ہے پائی ہدایت
وہ روشن ستارے نبی کے صحابہ

98
وہی کمال حسن ہے وہی جمال دل ربا
وہی کمال بے رخی وہی جمال خوش نما
اسی کے اک خیال میں تمام عمر کاٹ دی
اسی کے وصل کی تڑپ کہ جان سے گزر گیا
اسی کی قدر و منزلت کا تھا خیال اب تلک
وگرنہ میں تو کب کا اپنی آن سے گزر گیا

101
میں خود کو دیکھ سکتا ہو ں
مجھے خود سے محبت ہے
اگر یہ بات سچ ہوتی
محبت تم سے میں کرتا
تو پھر میں میں نہیں رہتا
کہ میں تم میں بدل جاتا

371
ہمارے دیس میں آکر
ہمیں ہی دھمکیاں دو گے
ہمیں غدار بولو گے
ہمیں گمنام کر دو گے
تمہارا ظلم آخر کو
تمہاری قبر کھودے گا

91
آج ظالم سے نظریں ملا کر چلو
جرات و استقامت کی رہ پر چلو
زیر دشمن کو کرنا جو ممکن نہ ہو
منہ چھپا کر نہیں جاں لٹا کر چلو
جان تو ایک دن یوں بھی جانی تو ہے
سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کرچلو

163