خدا کے نام پہ اس کو بھی بخش دوں گا میں
جو میرے قتل کی سازش ہزار بار کرے
خدا بہشت میں ساتھی اسے مرا کرنا
جو میرے قتل کی کوشش بے اختیار کرے
خدا اسے نہ زمانے کا کوئی غم پہنچے
کہ جس کے ہاتھ کی گولی مرا شکار کرے
خدا اسے ملے حصہ حیاتِ خضر سے بھی
ہزار سال جواں رہ کے وہ وصال کرے

3
185
قاتل کے نام

0
آخری مصرع اگر یوں ہو کہ

وہ جیئے اتنا کہ مرنے کا انتظار کرے

تو کیا خیال ہے؟

اچھا مشورہ دیا ہے
ہزار سال وہ مرنے کا انتظار کرے

0