یومِ تجدیدِ وفا پر حامیانِ انجمن |
یاد پھر سے سب کرو روشن پیامِ انجمن |
متفق ہو کار کن ہو یا ہو رکنِ انجمن |
مل کے سب آگے چلاؤ کاروانِ انجمن |
تم سے باقی ہے یہاں دینِ مبیں کی آبرو |
پاک دل روشن جبیں ہر اک جوانِ انجمن |
بھول سکتا ہے کوئی ملت کے بیٹوں کا لہو |
خوں سے لکھ رکھی ہے روشن داستانِ انجمن |
چار سو پھیلا دیا عشقِ نبی کا گلستاں |
ہو سلام و صد مبارک بانیانِ انجمن |
گلشنِ قصرِ نبوت کا گلِ مسحورکن |
بلبلِ باغِ رسالت باغبانِ انجمن |
کہہ اٹھے احمد سبھی وابستہ گانِ انجمن |
خوب لکھا ہے قصیدہ ترجمانِ انجمن |
معلومات