| خدا کے نام پہ منہ کو بگاڑتا ہے کوئی |
| کسی غریب کی دنیا سنوارتا ہے کوئی |
| خدا کے نام سے ہی زندگی سلامت ہے |
| خدا کا نام جو بھولا تو اک قیامت ہے |
| خدا کا نام ہی دھڑکن کی آس ہوتا ہے |
| خدا کا نام ہی مفلس کے پاس ہوتا ہے |
| خدا کا نام نہ ہو دل میں یاس ہوتی ہے |
| خدا کی زات تو بندوں کے پاس ہوتی ہے |
| خدا کے نام پہ جانیں بچا رہا ہے کوئی |
| خداکے نام پہ بم سے اڑا رہا ہے کوئی |
معلومات