Circle Image

ملک جنید جاذب

@JunaidJazib

اشک تو مثلِ آب نکلے گا
من کا لیکن عذاب نکلے گا
گر وفائیں گِنے گا تُو میری
تیری جانب حساب نکلے گا
عمر بھر کی مہاجرت کا سبب
دل ہی خانہ خراب نکلے گا

0
31
بدن تو آس کی دیمک نے چاٹ کھایا ہے
فقط یہ آنکھ ہے زندہ جو راہ دیکھتی ہے

0
37