22 جنوری، 2014
اصلاح سیکشن میں آپ اپنی شاعری (جس میں نظم، غزل، قصیدہ، رباعی و دیگر اصناف شامل ہیں، آزاد نظم کی اصلاح فی الوقت شامل نہیں ہے) کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ آپ کو افاعیل کی صورت میں وزن دکھایا جائے گا۔ ہر ایک لفظ کو ہجائے کوتاہ اور ہجائے بلند میں تقطیع کر کے اس کا کوڈ دکھایا جائے گا۔ ہجائے کوتاہ کے لئے - کا نشان اور ہجائے بلند کے لئے = کا نشان استعمال کیا گیا ہے۔ اختیاری ہجائے کوتاہ (جو کسی بھی بحر کے آخر میں آ سکتا ہے) کے لئے ~ کا نشان ہے۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے نشانات سے ان جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں پر کوئی مصرع وزن سے خارج ہو رہا ہو۔ آپ ان نشانات کی مدد سے اپنے اشعار کو تدوین کر کے وزن میں لا سکتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
سب سے پہلے اصلاح سیکشن کے اردو ایڈیٹر میں اپنا کلام شامل کریں۔ اصلاح کا بٹن دبانے سے یہ سافٹ ویئر آپ کے کلام کی (وزن میں نہ ہونے کی صورت میں) قریب ترین بحر کا حساب لگائے گا۔ نتیجے میں آپ کے کلام کی اس مخصوص بحر میں تقطیع دکھائی جائے گی۔ لسٹ کا بٹن
دبانے سے اس بحر پر منطبق ہونے والے مصرعوں کی تعداد درج ہو گی۔ لسٹ میں سے جس بحر پر کلک کریں گے اس بحر کے مصرعے رہ جائیں گے اور باقی تمام غائب ہو جائیں گے۔ دوبارہ تمام مصرعے دیکھنے کے لئے لسٹ میں سے "تمام" کا انتخاب کریں۔ کسی بھی مصرعے میں تبدیلی کرنے کے لئے ”تدوین“ دبائیں اور ایک ایڈیٹر کھل جائے گا جس میں آپ اس مصرعے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ تبدیلی سے مطمئن ہونے کے بعد
کا بٹن دبائیں تو اسی بحر کے مطابق نئے مصرعے کی تقطیع آپ کے سامنے آ جائے گی۔
سادہ مثال
یہاں پر آپ کو قدم بہ قدم تصاویر کی صورت میں ایک مثال پیش کی جا رہی ہے:
ذیل میں مرزا غالب کے ایک شعر کی تقطیع کی مثال دی گئی ہے۔ اس شعر میں پہلا مصرع درست ہے، جبکہ دوسرے مصرعے میں پیکرِ تصویر میں حرف اضافت نہیں لگایا گیا جس سے یہ مصرع وزن سے خارج ہو گیا ہے۔
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا سب سے پہلے یہ پورا شعر اصلاح کے ایڈیٹر میں شامل کریں اور اصلاح کا بٹن دبائیں۔ چند ہی لمحوں میں اس کی تقطیع اور اصلاح آپ کے سامنے نمودار ہوگی۔ اس کی قریب ترین بحر کا نام رمل مثمن محذوف ہے اور اس کے افاعیل ہیں: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن اور اشارتی نظام میں =-==/=-==/=-==/=-= اپ نتیجے میں دیکھ سکتے ہیں کہ لفظ "پیکر" سرخ رنگ میں ہے جبکہ باقی سارے الفاظ سبز رنگ میں ہیں۔ پیکر کے نیچے کوڈ == نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اصلاح میں =?= نظر آ رہا ہے۔ ؟ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایک ہجے کی کمی ہے۔ اگلے قدم پر ہم دیکھیں گے کہ اس کو کیسے درست کیا جا سکتا ہے۔
معلومات