Circle Image

محمّد نازک

@Muhammadnazik

Urdu poetry

مجھکو خود سے نہ جدا کر کہ میں خوش باش رہوں
سامنے یوں ہی رہا کر کہ میں خوش باش رہوں
یا مجھے !! چھوڑ کے جانے کا کبھی سوچ نہیں
یا مجھے !! یہ نہ کہا کر کہ میں خوش باش رہوں
سوا اس کے مِری دنیا میں فقط دکھ ہیں خدا !!
مجھکو وہ شخص عطا کر کہ میں خوش باش رہوں

75
خواہش ❤
بغاوت تو نہیں !! یا رب
مِری چھوٹی سی خواہش ہے
کہ جتنے دن رہے وہ ساتھ
میں تب تک جینا چاہوں گا
محمّد نازک ❤

0
64
میں نے دیکھا ہے وہ حسیں جب سے
دل لگا ہی نہیں کہیں تب سے
ربط اس سے رہا نہ تو لگا یوں
رابطہ منقطع ہوا رب سے
چیٹ، میسج ، یہ ڈیٹ اف توبہ
عشق کرنا ہے تو کرو ڈھب سے

0
80
اس کو دیکھا بھی اک دفعہ ہے اور
دل میں جو شور سا مچا ہے اور
ماسوائے یہ اک محبت کے !!
میں نے دنیا میں کیا کیا ہے اور؟
اور مانگا تھا میں نے رنگ اس سے
اس نے جھولی میں بھر دیا ہے اور

0
63
موسم ❤
دل یہ پہلے اداس تھا لیکن !!
تیرے آنے کے بعد لگتا ہے
دل کا موسم بدل گیا جیسے
تیرے رنگوں میں ڈھل گیا جیسے
محمّد نازک ❤

99
"سوچنے کی بات ہے"
جب تلک تُو ساتھ تھا
تب تلک تو ٹھیک تھی
اور پھر یہ آجکل
کیوں خفا ہے زندگی؟
سوچنے کی بات ہے !!

0
97
جھوٹ کی رسم و رواجوں کو کہاں دیکھے گا
دل یہ بے معنی حوالوں کو کہاں دیکھے گا
تیری آنکھوں کی سہولت ہو میسر جس کو
وہ بھلا چاند ستاروں کو کہاں دیکھے گا
وہ جسے پھول ، بہاروں کی فراوانی ہو !!
پھر وہ ہم ایسے خرابوں کو کہاں دیکھے گا

0
1884
درد سے آگہی سی ہونے لگی
جب سے یہ دل لگی سی ہونے لگی
اس نے آنے کی بات کی اور پھر
آنکھ میں روشنی سی ہونے لگی
جب سے ٹوٹے ہیں خواب آنکھوں کے
نیند سے دشمنی سی ہونے لگی

1
114
جب تو ہنستا دکھائی دیتا ہے
سب کچھ اچھا دکھائی دیتا ہے
اس کی آنکھوں کے اک اشارے سے
سارا نقشہ دکھائی دیتا ہے
وسعتِ دید ہو گئی محدود
وہ ہی ہر جا دکھائی دیتا ہے

9
241
تری آنکھوں سے ہو کے جا رہے ہیں
تبھی ہم لوگ بہکے جا رہے ہیں
محبت کی جگہ پہلے تھی پر اب
دلوں میں بغض رکھے جا رہے ہیں
مسائل دیکھتے ہیں ہم کو اور ہم
مسلسل رب کو دیکھے جا رہے ہیں

131