| جب تو ہنستا دکھائی دیتا ہے |
| سب کچھ اچھا دکھائی دیتا ہے |
| اس کی آنکھوں کے اک اشارے سے |
| سارا نقشہ دکھائی دیتا ہے |
| وسعتِ دید ہو گئی محدود |
| وہ ہی ہر جا دکھائی دیتا ہے |
| آج حالت عجیب ہے دل کی |
| پیار ہوتا دکھائی دیتا ہے |
| مجھ میں موجود ایک شخص مجھے |
| پوری دنیا دکھائی دیتا ہے |
| سانس رکتی ہے تیرے جانے سے |
| دم بھی گھٹتا دکھائی دیتا ہے |
| میں ہوں وحشت پسند سو مجھکو |
| صرف صحرا دکھائی دیتا ہے |
| ہنستے ہنستے جو رو دیا نازک |
| زخم گہرا دکھائی دیتا ہے |
| محمد نازک |
معلومات