Circle Image

محمد نوید خرم

@NaveedKhuram

وبا سے بچ گئے تو یہ جدائی مار ڈالے گی
جلا وطنی میں گھر تک نارسائی مار ڈالے گی
اجل سے تو مسیحا پھر بھی کچھ امیدِ مہلت ہے
مگر بیمار کو جھوٹی صفائی مار ڈالے گی
تراشے ان پروں سے یہ کہاں تک کر لے گا پرواز ؟
پرندے کو قفس سے اب رہائی مار ڈالے گی

0
231
محبت کی تھی تو قیامت کی تھی
ہوئے پھر جو برباد، عبرت ہوئے

0
111
تمھارے بعد اب آفت زدہ کہے گی یہ دنیا
تو آخری حوالہ تھا مِرے بھلے زمانوں کا

83
یہ سانس جو ہوا میں دشوار لگتا ہے
اک بوڑھے پیڑ پر کاری وار لگتا ہے
وہ اور زمانے تھے جب آنکھوں میں تھی حیا
اب ہر تماشا سرِ بازار لگتا ہے
ڈرتا نہیں ہے انساں ویرانوں سے کہ اب
خود آدمی درندوں سے پار لگتا ہے

132
نسلوں کی فطرت کے قانون کی مجبوری ہے
ڈسنا بھی ان سانپوں کے خون کی مجبوری ہے
شوق ہے کس کو بھٹکنے کا ایسے دربدر
یہ جلا وطنی تو مجنون کی مجبوری ہے
تجھ سِوا یہ داستاں نامکمل ہے مِری
ذکر تیرا میرے مضمون کی مجبوری ہے

149
ہجر سرور بن کے یوں میرے سینے میں رہا
دل عمر بھر تیری یادوں کے نشے میں رہا
اس تسلی پر سنبھالے رکھے تیرے ستم
کچھ تو تیری طرف سے اپنے حصے میں رہا
منزلوں کا ہوش کس کو رہا پھر تیرے بعد
یہ مسافر تو ہمیشہ ہی رستے میں رہا

0
128