| میں نے دیکھا ہے وہ حسیں جب سے |
| دل لگا ہی نہیں کہیں تب سے |
| ربط اس سے رہا نہ تو لگا یوں |
| رابطہ منقطع ہوا رب سے |
| چیٹ، میسج ، یہ ڈیٹ اف توبہ |
| عشق کرنا ہے تو کرو ڈھب سے |
| تو ہی مرکز ہے خوشیوں کا تجھ کو |
| سوچتا ہوں کہ مانگ لوں رب سے |
| پیار ہونے پہ ٹوکتے کیوں ہو؟ |
| جو بھی ہونا تھا ہو گیا کب سے |
| رنگ سارے حسین ہیں رب کے |
| پر ترا رنگ ہے جدا سب سے |
| جب سے تو چھوڑ کر گیا نازک !! |
| میری آنکھوں میں ہے نمی تب سے |
| محمد نازک |
معلومات