Circle Image

Hammad Younus

@Hammad96

جب پتّھروں کے شہر میں ہم نے اذان دی
اُس روز مورتوں کو خُدا نے زبان دی
پھر کیا بچے گا تیری مسیحائی کا بھرَم
جب تیرے در پہ مَیں نے کِسی روز جان دی
مُجھ کو مِلے وہ تیر، شِکَستہ تھے جِن کے پھل
پھر اِس پہ مُستَزاد کہ ٹوٹی کمان دی

0
40
ہمارا خواب سے رِشتہ بہت پرانا ہے
ہمارے در پہ اُمَنگوں کا آستانہ ہے
نظر سے دُور کہِیں برق گِرتی جاتی ہے
نہیں خبَر کہ قفَس ہے یا آشیانہ ہے
اُفق کے پار سے آیا ہے کوئی سندیسہ
فقَط یہ یاد دِہانی ، کہ لوٹ آنا ہے

0
1
119
مَیں تو سقراط نہیں
کِس لِیے زِہر پِیوں
کِس لیے فرشی خداؤں کا کروں مَیں اِنکار
کیسے اِنکار کا اِقرار کروں
نہ مَیں یحییٰؑ ہوں کہ ہیروڈ سے ٹکرا جاؤں
حق کروں حق کا ادا، حق ہی پُکارا جاؤں

4
117
ختم بس اب سائباں ہونے کو ہے
خواب کا منظر دھواں ہونے کو ہے
ہم بچھڑ جائیں گے اگلے موڑ پر
یہ سفر تو رائیگاں ہونے کو ہے
اک جہاں کا فاصلہ حائل ہے بِیچ
اب بھی تُو محبوبِ جاں ہونے کو ہے!!!

0
1
116
زندگی کیا ، سوال سا ہے کچھ؟؟
ایک سانسوں کا جال سا ہے کچھ
تیرے ہونٹوں پہ ہے ہنسی کیسی
تُو بھی غم سے نڈھال سا ہے کچھ؟
اس نے دیکھا ہے، پر نہیں دیکھا
دل کو میرے ملال سا ہے کچھ

0
79