تمہیں ہو دلربا جاناں، تمہیں ہو جانِ جاں جاناں |
تمہیں ہو زندگی میری، تمہیں ہو آشیاں جاناں |
ہے دیکھی ساری دنیا پر ملے نہ تم کہیں مجھ کو |
ہے دیکھا طور بھی میں نے، بتاؤ ہو کہاں جاناں؟ |
ازل سے ہو کہیں پر تم، نہیں رہتے زمیں پر تم |
جہاں تک حد ہے میری، واں نہیں تیرا نشاں جاناں |