ٹوٹ کر جس کو ہے یاد کیا
اس نے ہے ہم کو برباد کیا
خاک چھانی زمانے کی پر
دل نہ پھر ہم نے آباد کیا
قیدِ تنہائی میں ہوں ابھی
خوشیوں سے کس نے آزاد کیا؟
مر گئے عشق کے ہاتھوں ہم
عشق کو کس نے ایجاد کیا؟
کیا کسی سے گلا رمز، جب
ہم نے ہی خود کو برباد کیا

0
34