Circle Image

Rashda kanwal

@Rashdakanwal

کبھی تم نے پڑھا ہے اس نکاح نامے کے کاغذ کو؟
جہاں سب درج ہوتا ہے
ہمارے نام عمریں اور ہمارے خاندانوں کا
پتہ بھی درج ہوتا ہے
نہ جانے کتنے لاکھوں مالیت بھی درج ہوتے ہیں
گواہ موجود ہوتے ہیں !

0
3
جب ہم عشق میں مر جاتے ہیں
پھر کچھ اچھا کر جاتے ہیں
ہنستے ہنستے رو پڑتے ہیں
روتے روتے ڈر جاتے ہیں
گھر پر اپنا کچھ بھی نہیں ہے
کس مقصد سے گھر جاتے ہیں؟

0
4
دماغ و دل ہمیشہ مختلف رستوں پہ چلتے ہیں
اسی اک کشمکش میں بس مرا نقصان ہوتا ہے
تمنا وہ عجب شے ہے کبھی مرتی نہیں دل سے
پنپتی ہے کہ جیسے موج کا طوفان ہوتا ہے
جہانِ رنگ و بو میں جب بھی تنہائی میسر ہو
مری بے چارگی کا بس یہی سامان ہوتا ہے

13
شب بیداری بھی کب نہیں ہوتی
جب ضرورت ہو تب نہیں ہوتی
تم جو چاہو تو بھول سکتے ہو
اتنی وحشت تو اب نہیں ہوتی
مجھ کو رنجش ملی ہے رشتوں سے
پھر بھی میں بے ادب نہیں ہوتی

1
22
خوش خصال و خوش خیال و خوش گماں رہتے رہے
ہم زمیں پر ہو کے مثلِ آسماں رہتے رہے
بیتے پل کو سوچ کر ماتم کناں ہوتے ہیں ہم
الفتوں کے دور میں کیوں بدگماں رہتے رہے
وقت کے دھارے میں ہم ایسے بہے کے آج تک
دوستوں اور دشمنوں کے درمیاں رہتے رہے

25
رویے گر بدل جائیں تو حیرانی نہیں ہوتی
مگر یہ بھولنے میں مجھ کو آسانی نہیں ہوتی
تعلق جب بلندی چھو کے پھر واپس پلٹتا ہے
تو ایسا کرنے والوں کو پشیمانی نہیں ہوتی؟
تغیر اور تبدل ہے زمانے کی ہر اک شے میں
سو مجھ سے عارضی رشتوں کی مہمانی نہیں ہوتی

9
خسارہ ہی خسارہ ہے
مگر دیکھو ہمارا ہے
محبت ایک ہی کی ہے
یہی دل کا سپارہ ہے
ذرا دیدار کر لوں میں
کہ دل نے پھر پکارا ہے

11
بھلا ہو محبت کے پہلے دنوں کا
بھرم ایک دوجے کا رکھتے تھے دونوں
اگرچہ وفادار اک بھی نہیں تھا
مگر باوفا ہیں یہ کہتے تھے دونوں
وہ یادیں تری رقص کرتی ہیں دل پر
ندی کے کنارے میں چلتے تھے دونوں

15
میں نے آنکھیں بھر کے دیکھا
دل میں بھی گھر کر کے دیکھا
وہ چاہت کے لائق نا تھا
چاہت میں بڑھ چڑھ کے دیکھا
قسمت میں جو اور سفر تھا
قسمت سے بھی بڑھ کے دیکھا

9