| کبھی تم نے پڑھا ہے اس نکاح نامے کے کاغذ کو؟ |
| جہاں سب درج ہوتا ہے |
| ہمارے نام عمریں اور ہمارے خاندانوں کا |
| پتہ بھی درج ہوتا ہے |
| نہ جانے کتنے لاکھوں مالیت بھی درج ہوتے ہیں |
| گواہ موجود ہوتے ہیں ! |
| وہاں قاضی بھی ہوتا ہے ! |
| وہ دردِ دل بھی رکھتے ہیں |
| سبھی انسان ہوتے ہیں |
| بہت سے اپنے ہوتے ہیں |
| بہت انجان ہوتے ہیں |
| وہاں پر پُرتکلف دعوتیں بھی خوب ہوتی ہیں |
| رنگارنگ گھر سجاتے ہیں |
| گھروں میں جان آتی ہے |
| کبھی یہ تم نے سوچا ہے وہاں پر کیا نہیں ہوتا ؟ |
| نہیں تم نے نہیں سوچا ۔۔۔ |
| سنو پھر میں بتاتی ہوں |
| نکاح نامے کے کاغذ پر محبت کا کوئی خانہ کوئی کالم نہیں ہوتا |
| راشدہ کنول |
معلومات