Circle Image

Malik Waqas

@M.Waqas786

بڑا میدان خوبصورت ہے
یہ وکٹ بھی پری کی مورت ہے
ایک بندے کی جو ضرورت ہے
بولا میں اچھی میری صورت ہے
مل گیا کھیلنے کا جو ڈسپیچ
میں گیا کھیلنے کرکٹ میچ

30
مجھے مل گئی ہے چراغوں کی بستی
وہ میرے سہانے سے خوابوں کی بستی
کہاں پھول اور یہ شراروں کی بستی
محبت تو ہے دل فگاروں کی بستی
وہ بستی ہے لیلٰی و مجنوں کی بستی
وہ ہے عاشقوں اور قلندروں کی بستی

49
یہ بے وقت بارش یہ کالی گھٹا ہے
ترے ہجر کی یہ سہانی ادا ہے
اجل بھی نہ آئے نہ آرام مجھ کو
اے دستِ محبت یہ کیسی شفا ہے
اسے تیری چارہ گری کی ہے خواہش
جو جینے کی خاطر بہت مر رہا ہے

56
یہ جہاں جھوٹ کی عدالت ہے
قاتلوں کی بھی کیا وکالت ہے
شہوتوں کا شکار ہیں جو طفل
حشر سے قبل ہی قیامت ہے
بک رہا ہے یہاں پہ سب کچھ ہی
بڑھ رہی چار سو جہالت ہے

0
65
ہیں کرتے خیانت امانت سے
یہ عاری اپنی صداقت سے
ہوتا سچ جھوٹ وکالت سے
قاتل بری ہوتے عدالت سے
بٹافرقوں میں ہے یہ مسلم
لاپرواہ ہے جو قیامت سے

52
نیند سے اٹھا کر مجھے یوں
چل پڑے میرے خواب سارے
توہے کافر میں ہی مسلماں
خود کرے جو حساب سارے
صرف تھا جو گناہ گنتی
گم ہوئے ہاں ثواب سارے

0
75
خیالوں خوابوں میں صورت تری سجائی ہے
نہیں سلیقہ مگر رسم تو نبھائی ہے
ہے سب قصور تری اُن حسین آنکھوں کا
انہیں ہی دیکھ کے دنیا میں نے بھلائی ہے
کوئی خوشی بھلا کیسے نصیب ہو مجھ کو
کہ میری قسمتوں میں تم سے بس جدائی ہے

0
93
سنگ دل مجھ پہ جفا کرتا ہے
میرے مرنے کی دعا کرتا ہے
سامنے جب بھی مرے آتا ہے
اپنے جلووں سے فدا کرتا ہے
مجھ پہ ہنستا ہے سرِ بزم جو وہ
حشر سا دل میں بپا کرتا ہے

0
88
خیالوں خوابوں میں صورت تری سجائی ہے
نہیں سلیقہ مگر رسم تو نبھائی ہے
ہے سب قصور تری اُن حسین آنکھوں کا
انہیں ہی دیکھ کے دنیا میں نے بھلائی ہے
کوئی خوشی بھلا کیسے نصیب ہو مجھ کو
کہ میری قسمتوں میں تم سے بس جدائی ہے

64
ہاں میں بہادر ہوں میں بیٹا ہوں کشمیر کا
تنہا مقابل ہوں میں کافر کی شمشیر کا

111