| یہ جہاں جھوٹ کی عدالت ہے |
| قاتلوں کی بھی کیا وکالت ہے |
| شہوتوں کا شکار ہیں جو طفل |
| حشر سے قبل ہی قیامت ہے |
| بک رہا ہے یہاں پہ سب کچھ ہی |
| بڑھ رہی چار سو جہالت ہے |
| بولتا ہے جو جھوٹ تاجر بھی |
| کر رہا مکر سے تجارت ہے |
| کام رشوت کے ساتھ بنتا ہے |
| ظلمِ ناحق کی یہ ریاست ہے |
| کس پہ کر سکتے ہیں بھروسہ وقاص |
| اتنی نایاب جو صداقت ہے |
معلومات