کہوں کیا رنگ اس گل کا، اہا ہا ہا اہا ہا ہا
ہوا رنگیں چمن سارا، اہا ہا ہا اہا ہا ہا
نمک چھڑکے ہے وہ کس کس مزے سے دل کے زخموں پر
مزے لیتا ہوں میں کیا کیا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
خدا جانے حلاوت کیا تھی آبِ تیغِ قاتل میں
لبِ ہر زخم ہے گویا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
شرار و برق میں کیا فرق میں سمجھوں کہ دونوں میں
ہے اک شعلہ بھبھوکا سا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
بلا گرداں ہوں ساقی کا کہ جامِ عشق سے مجھ کو
دیا گھونٹ اس نے اک ایسا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
مری صورت پرستی حق پرستی ہے کہوں میں کیا
کہ اس صورت میں ہے کیا کیا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
ظفر عالم کہوں کیا میں طبیعت کی روانی کا
کہ ہے امڈا ہوا دریا، اہا ہا ہا، اہا ہا ہا
بحر
ہزج مثمن سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

14
3365

اشعار کی تقطیع

تقطیع دکھائیں
کمال غزل ہے ماشاءاللہ ۔ عروض ایک بہت ہی شاندار ویب ہے ۔ میں اس سے مطمئن ہوں اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی یہ محنت اور اردو شاعری کی ترقی اور ترویج کے لیے یہ جو کام کر رہے ہیں جو کہ نہایت کی شاندار ہے۔

بہت شکریہ عبدالبر صاحب۔

0
سر ماشاءاللہ بہت اچھی ایپلیکیشن ہے۔

کیا یہ ایپ کی صورت میں دستیاب ہے
@zeshan صاحب

0
امجد صاحب، اس کی موبائل ایپ موجود نہیں ہے۔

0
* ماجد صاحب

0
سر کی موبائل ایپ اگر تیار کی جائے اور اس کو انپرچیزنگ میں رکھا جائے تو ایپ کا فائدہ سائٹ کو بھی ہو گا، وہ ایسے کہ جو بندہ ایپ خریدے گا اسکی رقم اس سائٹ کو مزید نکھارنے کے کام آئے گی۔

اردو شاعری کے لئے بے مثال سائٹ ہے۔اور اردو ادب کی ترویج و اشاعت کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔مجھ جیسے کوتو سیکھنے کے لئے یہ کمال کی ویب سائٹ ہے ۔اللہ کریم آپ کی اس کاوش کا بہترین ثمر عطا فرمائے۔۔اور مزید ترقی عطا فرمائے۔۔
والسلام علیکم ورحمۃاللہ

0
واہ بہت عمدہ

من هم برائے این ویب سائٹ از تشکر می نمایم. این ویب خیلی به درد خوردنی است. من از این ویب سائٹ بسیار استفاده می کنم.
دعا از صمیم قلب است. ?

الہی پیارے آقا کی مجھے بھی دید ہو جائے
بس انکی اک جھلک میری عمر کی عید ہو جائے

مرے پیارے نبی دے دو پٹہ اپنی غلامی کا
ترے در کا رہوں نوکر میری شونید ہو جائے

دریچےخلدکےکھولیں وہ رہ کر خر قہ پوشی میں
جو پیارے مصطفی کا امتی فریدؒ ہو جائے

مجھے مرنا حقیقت ہے یونہی مرنے کا کیا مرنا
دعا ہے مرنا دیں پر ہو یہ جاں شہید ہو جائے

عتیق الفت میں گم ہو کر وحید العصر بن جائے
محبت یا رسول الله مجھے شدید ہو جائے


عروض کے حوالے سے ایک بہترین کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید نکھار اور برکت عطا فرمائے - آمین

ماشاءاللہ ۔عرو ض اک لا جواب ویب سائیٹ ہے
جو اردو کی ترویج کے ساتھ ساتھ شاعری کا شوق رکھنے والوں کے لئے تسکین قلب کا سا مان بھی ہے ۔
اللہ آپ کو اور آپ کی کوشش کو مزید ترقی دے
آمین

شکریہ

0