Circle Image

Mohd Mushtaque ahmad khan

@Mushtaque

حال دل آج ایسا ویسا ہے
کیا بتاوں تمہں کہ کیسا ہے
لوگ ہا تھوں میں ہاتھ لیتے ہیں
ہاتھ میں جس کے خوب پیسا ہے

0
29
سبھی پرندو ں کی قسمت میں شا ن تھوڑی ہے
عقاب جیسے کسی کی اڑان تھوڑی ہے
تمہاری بات الگ ہے جو مان لیتے ہیں
سبھی کے واسطے حاضر یہ جان تھوڑی ہے
یہاں کی خاک تمہں با نصیب کردے گی
یہ مدرسہ ہے تمہارا مکان تھوڑی ہے

0
32
موج گرداب میں سے جانا ہے
مجھ کو کشتی کو آز مانا ہے
عمر باقی کٹے گی عشرت میں
بس یہی چار دن کمانا ہے

0
21
اندھیری رات کا جگنو زباں ہماری ہے
چلے بھی آو کہ اردو غزل کی باری ہے
ٖفلک پہ چاند ستارے بھی سہمے رہتے ہیں
کہ سب اڑ انو ں پہ اپنی اڑان بھاری ہے

1
46
شبِ تار کو مثل مہتاب کردو
چلے آؤ جذ بوں کو سیراب کردو
شکایت نہیں مجھ کو آنکھوں سے لیکن
حقیقت جو دیکھی اُسے خواب کردو
ہوا جاتا ہے زرد نظم بهاراں
شبستان دِل سبز شاداب کردو

1
57