Circle Image

اعجاز احمد روانہ

@ejaz.rawana

تجھے یکسر بھلایا جا رہا ہے
جگر کو آزمایا جا رہا ہے
ترا ہو کر میں تنہا ہو رہا ہوں
مرا اپنا بھی سایا جا رہا ہے
میں تجھ کو خود سے باہر لے چلا تھا
تو مجھ میں اور پایا جا رہا ہے

2
137
ہر فجور و فسق کے لیے دوا حسین ہے
آج بھی یذیدیت کا مسئلہ حسین ہے
جس کی قوس میں سبھی اصول مرگ و زیست ہیں
آ دکھاوں تجھ کو ایسا دائرا حسین ہے
مجھ کو رہزنی کا کوئی خوف پھر نہیں رہا
جب سے کہہ دیا ہے میرا رہنما حسین ہے

0
135
سلام یا حسین۔۔۔
وہ کربلا میں خدا کے سفیر لگ رہے تھے
حسین والے سبھی بے نظیر لگ رہے تھے
وہ ارضے کرب و بلا آسماں بنی ہوئی تھے
مرے حسین تو ماہے منیر لگ رہے تھے
کئی ہزار کی وہ فوج کے مقابل تھے

0
171
ہم جئے اور مرے عزت و توقیر لئے
دینِ اسلام کی مشعل لئے تنویر لئے
دل میں اک جوش لئے ذہن میں تدبیر لئے
عَلمِ اسلام لئے ، کلمہ ےتکبیر لئے
دین کی ساکھ پہ کچھ بات گوارا نہیں تھی
ہم تو لڑتے رہے ہر کفر سے شمشیر لئے

0
146
مجھکو ہجرت کا ڈر دیا گیا تھا
ورنہ جنت میں گھر دیاگیا تھا
چشم یعقوب ہجر میں روئی
ان کو نورِ نظر دیا گیا تھا
شکمِ ماہی رہا مرا مسکن ۔۔
مجھکو محفوظ کر دیا گیا تھا

0
98
وہ نام مجھکو مناجات میں دیا گیا ہے
وہ جسکا ذکر حوالات میں دیا گیا ہے
یہ بانٹنے سے بھی لگتا ہے کم نہیں ہو گا
کہ مجھکو درد بھی بُہتاب میں دیا گیا ہے
میں کسطرح سے اُسے چھین لوں زمانے سے
مجھے وجودبھی خیرات میں دیا گیا ہے

0
96
وہ ملا تو سلام سے پہلے
سر جھکا احترام سے پہلے
ہر کوئی عام تھا جو خاص ہوا
میں ہوا خاص عام سے پہلے
شیخ صاحب یہ علم ہے اس میں
میم کیسے ہو لام سے پہلے

101