تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
درویش
@Darwaish
20 اگست 2023
موزوں
درویش
@Darwaish
زندگانی کے دکھ بتائیں کیا
بدگمانی کے دکھ بتائیں کیا
سامنے بیٹھا ہو رقیب اگر
میزبانی کے دکھ بتائیں کیا
جس نے چاہا اسی نے نوچ لیا
ہم جوانی کے دکھ بتائیں کیا
اب کہانی کے دکھ بتائیں کیا
0
31
6 فروری 2021
موزوں
درویش
@Darwaish
نام شہرت نا ہی عزت چاہیے
مجھکو اس دنیا سے رُخصت چاہیے
کشتی میری ساحلوں پر ڈوبی ہے
میرے جیسی کس کو قسمت چاہیے
دیکھ جس کو آنکھیں ویراں ہوگئیں
مجھکو ان خوابوں کی قیمت چاہیے
نام شہرت نا ہی عزت چاہیے
0
136
3 فروری 2021
موزوں
درویش
@Darwaish
غمِ دنیا سے گھبرا کر دلِ ناشاد روتا ہے
کہ جیسے یادِ شیریں میں کوئی فرہاد روتا ہے
مری پرواز سے پہلے مرے پر نوچ لیتا ہے
مگر جب قید کرتا ہے تو خود صیّاد روتا ہے
سبھی کے شعر پر وہ بس فقط اک واہ کرتا ہے
جو میرے شعر ہے سنتا تو کیوں نَقّاد روتا ہے
غمِ دنیا سے گھبرا کر دلِ ناشاد روتا ہے
0
161
23 جنوری 2021
غزل
درویش
@Darwaish
زندگی یہ نامکمل گزری ہے
خواہشیں ساری ادھوری رہ گئیں
ہم گلہ بھی تجھ سے آخر کیا کریں
رنجشیں ساری ادھوری رہ گئیں
تو نے چھوڑا لاکے ایسے موڑ پر
چاہتیں ساری ادھوری رہ گئیں
شِدّتیں ساری ادھوری رہ گئیں
0
332
22 جنوری 2021
رباعی
درویش
@Darwaish
منسوب مجھ سے سارے فسانے اداس ہیں
غم زندگی کے اب تو اُٹھانے اداس ہیں
بچپن نگل لیا مرا فکرِ معاش نے
برسوں کے بچھڑے یار منانے اداس ہیں
ذکرِ شبِ وصال سے دہشت زدہ ہے دل
ہیں ہجر کے دن اور زمانے اداس ہیں
غم زندگی کے اب تو اُٹھانے اداس ہیں
0
67
22 جنوری 2021
رباعی
درویش
@Darwaish
سننےکا وقت ہے نہ بتانے کا وقت ہے
روٹھا ہوا ہے یار منانے کا وقت ہے
یہ نیند میری آنکھ سے روٹھی ہوئی ہے کیوں
اب مجھکو تیرے خواب دکھانے کا وقت ہے
کب سے تھا انتظار ترا کہہ دیا مجھے
مجھ سے نہ اب یہ آس لگانے کا وقت ہے
روٹھا ہوا ہے یار منانے کا وقت ہے
0
186
معلومات